ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سپریم کورٹ نے پوچھا، کیا ووٹنگ کو لازمی کیا جا سکتا ہے؟

سپریم کورٹ نے پوچھا، کیا ووٹنگ کو لازمی کیا جا سکتا ہے؟

Mon, 23 Jan 2017 22:07:43    S.O. News Service

نئی دہلی، 23جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے ایک پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سے یہ پوچھا ہے کہ کیا انتخابات میں ووٹنگ کو لازمی کیا جا سکتا ہے۔کورٹ نے مرکز سے چار ہفتے میں اس مسئلے پر جواب مانگا ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں ہر ووٹر کو ووٹنگ کرنے کو لازمی بنانے کے لئے سپریم کورٹ ہدایت دے۔درخواست گزار نے عدالت سے کہا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک جیسے ارجنٹینا، آسٹریلیا، بلجیم اور برازیل کی طرح ہندوستان میں بھی انتخابات کے دوران ووٹنگ کو لازمی کر دینا چاہئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 90 کروڑ ووٹروں میں سے صرف 66کروڑ لوگ ہی ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں محض 31فیصد ووٹوں سے حکومتیں بن جاتی ہیں۔اس کا مطلب یہ کہ صرف بیس فیصد ووٹر ہی حکومت بناتے ہیں جو کہ ایک جمہوری ملک کے لئے اچھی تصویر نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ الیکشن کمیشن ایک بار سپریم کورٹ میں کہہ چکا ہے کہ ووٹ بنیادی حق ہے لیکن لازمی حق نہیں ہے،اس لئے اسے لازمی نہیں بنایا جا سکتا ہے،تب درخواست گزار نے گجرات میں زیرالتوا بل کا ذکر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی کہ ووٹنگ کو سب کے لئے لازمی بنا دینا چاہئے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے اس کے لئے سزا کاتعین ہونا چاہئے۔
 


Share: